Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز کی آدھی ٹیم 83 رنز پر پویلین لوٹ گئی لیکن جمی نیشام اور گرانڈہوم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا ٹول 237 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 2 وکٹیں 44 رنز پر گریں تو بابر اعظم اور حفیظ نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 110 تک لے کر گئے۔ محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل کریز پر آئے جنہوں نے بابر اعظم کا ساتھ خوب نبھایا۔ بابر اعظم نے ورلڈکپ 2019 میں اپنی پہلی سینچری اسکور کی اور101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
شاندار سینچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے بابر اعظم نے کہا کہ پہلے ہمارا پلان تھا کہ لوکی فیرگوسن کو وکٹ نہیں دینی لیکن مچل سینٹنر نے بہت اچھی بولنگ کی جس وجہ سے ہم تھوڑی مشکلات کا شکار ہوئے اور ہم نے پلان تبدیل کیا جس میں ہمیں کامیابی ملی۔