Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں ورلڈکپ میں اگر سب سے کامیاب فاسٹ بولرز کی بات کی جائے تو آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مچل اسٹارک 19 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی 16 وکٹیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی بھی 15 وکٹیں ہیں اور وہ تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔
ورلڈکپ 2019 میں نیوزی لینڈ کے کامیاب بولر کی بات کریں تو وہ لوکی فیرگوسن ہیں جنہوں نے 15 شکار کیے ہیں اور وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ رواں سال ورلڈکپ کے دوران انھوں نے ایک شاندار ایک ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ سب سے تیز فاسٹ بولر ہیں۔
لوکی فیرگروسن نے 2019 کے آغاز سے اب تک 570 گیندیں 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کروائی سے ہیں جو کسی بھی فاسٹ بولر کے مقابلے میں اسپیڈ کے لحاظ سے سب سے زیادہ گیندیں ہیں۔