Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ میچز کھیلنے کے بعد ناقابل شکست تھی۔ میگا ایونٹ میں کیوی ٹیم نے اپنا ساتواں میچ پاکستان کے خلاف کھیلا اور شاہینوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔
پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار بابر اعظم نے ادا کیا جو 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 32 سال بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین نے ورلڈکپ میں سنچری اسکور کی ہو۔
مایہ ناز سابق بیٹسمین محمد یوسف بھی بابر اعظم کی بیٹنگ سے متاثر ہوئے اور انھوں نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم بھی ویرات کوہلی یا دنیا کے دیگر موجودہ کھلاڑیوں کی طرح ورلڈکلاس پلیئر ہیں۔