نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح ملنے کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی باڈی لینگوئج سے پتا لگ رہا تھا کہ وہ جیتنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر کے دکھایا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شاہین آفریدی کا دن تھا جس نے نئی گیند سے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد تھوڑی دیر سے شاداب کو لائے، مڈل اوورز میں فیصلے تھوڑی دیر سے کیے گئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ یہ ہدف کرنے کے لیے ضروری تھا کہ پورے اوورز کھیلے جاتے، سب نے اچھی شاٹس کھیلیں۔ محمد حفیظ کی غیرذمہ دارانہ شاٹ پر انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ مجھے نہ ملے آج۔