Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تو کرکٹ حلقوں میں ان کی اس سینچری کو خوب سراہا گیا۔ ناصر حسین، مائیکل کلارک اور کیون پیٹرسن سمیت دیگر سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بابر اعظم کی خوب تعریف کی۔
بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر بھی بابر اعظم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ گوتم گمبھیر کا ان کے حوالے سے کہنا تھا کہ بابر تکنیکی اور ذہنی اعتبار سے بہت زیادہ مضبوط ہے، یہ ایک اچھے بیٹسمین کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ تھا۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا خوش کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم کو بہت طریقے سے استعمال کیا گیا تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پاکستان کے ٹاپ بیٹسمین کی حیثیت سے ریٹائر ہوں گے۔