Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں اب تک تقریباََ تمام ہی بڑے کھلاڑی سینچری اسکور کر چکے ہیں مگر سینچریاں بنانے کے عادی اور موجودہ کرکٹرز میں سب سے زیادہ سینچریوں کا ریکارڈ رکھنے والے ویرات کوہلی اب تک سو کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکے۔ رواں ورلڈکپ کی پانچ اننگز میں ویرات کوہلی اب تک چار نصف سینچریوں کی مدد سے 316 رنز بنا چکے ہیں۔
ویرات کوہلی نے انگلینڈ میں واحد ون ڈے سینچری 2011 میں کارڈف میں اسکور کی تھی۔ اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں اکیس اننگز کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے دس نصف سینچریاں تو اسکور کیں مگر سینچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ میں اب بھی کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ میچز کھیلنے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ویرات کوہلی یہ انتظار ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں۔