Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کو اپنے دور کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ پی سی بی کی ویب سائٹ پر لکھے گئے بلاگ میں سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم کی ایک کلاس ہے، وہ تکنیکی طور پر بہت درست ہے اور اسے سیٹ ہونے کے بعد آؤٹ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، وہ نیوزی لینڈ کے بولنگ اٹیک کے خلاف بہترین کھیلا۔
سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ بڑی تعداد میں شائقین کی سپورٹ پر کپتان نے کہا کہ مداحوں کی حمایت سے حوصلہ ملتا ہے، امید ہے شائقین آئندہ میچوں میں بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ انھوں نے لکھا کہ بھارت سے شکست کے بعد ہماری امید نہیں ٹوٹی اور ہم نے مزید محنت کی۔
سرفراز احمد نے مزید لکھا کہ ہماری ٹیم کسی کو بھی ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اب ہماری توجہ افغانستان کے خلاف میچ پر ہے اور دونوں میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔