Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ورلڈکپ سے آؤٹ ہو گیا۔ کیریبین ٹیم مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ مانچسٹر میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز اچھا نہ رہا۔
ویرات کوہلی نے 72، مہندر سنگھ دھونی نے 56 اور ہاردک پانڈیا نے 46 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 50 اوورز میں 268 رنز تک پہنچایا۔ ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے تین وکٹیں لیں۔
جواب میں ابتداء سے ہی ویسٹ انڈیز کی وکٹیں گرنے لگیں۔ پوری ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کے محمد شامی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بھارتی ٹیم چھ میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 1996 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کھیلا تھا جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔