Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں میزبان انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو برمنگھم کے میدان پر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ جہاں انگلینڈ کی سیمی فائنل کی امید برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے وہیں یہ میچ پاکستان کے لیے بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے اپنی سیمی فائنل کی امید بڑھائی تو ناصر حسین نے پاکستانی فینز کے ساتھ شرارت کی۔
ناصر حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا تمام پاکستانی فینز سے سوال ہے کہ وہ اتوار کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ جواب میں زیادہ تر پاکستانیوں نے پڑوسی ملک بھارت کو سپورٹ کرنے کا جواب دیا۔ اس ٹویٹ کے جواب میں بھارتیوں نے بھی ناصر حسین کے ساتھ خوب شرارت کی۔