Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 125 رنز سے شکست دے کر ورلڈکپ 2019 میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔ جنوری 2019 سے یہ بھارتی ٹیم کی ایشیاء سے باہر ون ڈے میچوں میں مسلسل 10ویں کامیابی ہے جبکہ ویرات کوہلی بھارت کے پہلے کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ایشیاء سے باہر مسلسل دس میچوں میں کامیابی حاصل کی ہو۔
اس کے علاوہ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم نے ویرات کوہلی کی قیادت میں اپنے ابتدائی پانچ میچوں میں مسلسل فتح حاصل کی ہے۔ ویرات کوہلی سے قبل کوئی بھی بھارتی کپتان یہ کارنامہ انجام دینے میں ناکام رہا ہے۔
ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈکپ میں مسلسل چوتھی نصف سینچری اسکور کر کے سابق کپتان اظہرالدین کا ریکارڈ بھی توڑ دیا اور پہلے بھارتی کپتان بن گئے جنہوں نے ورلڈکپ میں مسلسل چار نصف سینچریاں اسکور کی ہوں۔