Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم دورہ ساؤتھ افریقہ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ قومی ٹیم کو سات ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم نے پریکٹس میچ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ دورہ ساؤتھ افریقہ پر انڈر-19 ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی زبردست کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔
انھوں نے پریکٹس میچ میں 145 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ حیدر علی نے پہلے ایک روزہ میچ میں 52 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں حیدر علی لمبی اننگز نہیں کھیل سکے مگر میزبان ٹیم کیخلاف تیسرے میچ میں شاندار سینچری اسکور کی۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی 3 میچوں میں 194 رنز کے ساتھ سیریز کے ٹاپ اسکورر ہیں۔