آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کھلاڑیوں کی نارنجی رنگ کی شرٹ کے استعمال پر بھارت میں تنازع کھڑا ہو گیا۔ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں نیلے رنگ کے بجائے نارنجی رنگ کی شرٹس استعمال کریں گے جسے بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی یہ ایک چال ہے، وہ کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں، ہمارا قومی رنگ نیلا ہے تو ٹیم کی جانب سے نارنجی شرٹس پہننے کا کیا مقصد ہے؟ انہوں نے کہا ہے کہ یہ مودی کی جانب سے ملک میں تعصب پھیلانے کی ایک سازش ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ مودی یاد رکھیں کہ بھارتی پرچم ترنگا بھی ایک مسلمان نے تریب دیا تھا۔