Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ شعیب ملک کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔ شعیب ملک پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ہو جائیں مگر وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مزید کھیلنا چاہتے ہیں۔
محمد یوسف نے شعیب ملک کو کہا کہ انھیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس قسم کی کارکردگی پر بھی انھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی 20 سال نمائندگی کر لی تاہم اب انھیں ریٹائرمنٹ لے کر پاکستان ٹیم کا بھلا سوچنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے شعیب ملک کو منتخب ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ورلڈکپ ایشیاء میں ہوتا تب شعیب ملک کی ٹیم میں جگہ بنتی تھی مگر انگلینڈ میں ان کا جس طرح کا ریکارڈ رہا ہے سلیکشن کمیٹی نے انھیں شامل کر کے غلطی کی۔