Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جیت کے بعد برمنگھم میں پٹاخوں کی آوازوں سے انھیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پاکستان میں ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد جس قسم کا جشن منایا گیا انہیں ایسا لگا کہ وہ برمنگھم میں نہیں بلکہ لاہور میں بیٹھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں زبردست کم بیک پر یقیناً پوری قوم خوش ہو گی اور کیویز کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کے ہر شہر میں جشن منایا گیا ہو گا۔ ناقابل شکست نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے میچ کی پہلی گیند سے آخر تک میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
وسیم اکرم نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی سے بھی بہت متاثر ہوئے مگر انھوں نے پاکستان ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر ختم نہیں ہوا ہے، افغانستان اور بنگلہ دیش کیخلاف بھی بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔