Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کو بھارت کے ہاتھوں 125 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے شکست کا سارا ملبہ فیلڈنگ پر ڈال دیا۔
جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ ایک پوائنٹ پر ایسا لگ رہا تھا کہ ہم میچ میں واپس آ جائیں گے مگر ہمیں مزید اچھا کھیلنے کی ضرورت تھی جو ہم نہ کر سکے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے فیلڈنگ میں بہت مواقع ضائع کیے جن سے ہم فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمار روچ اور شیلڈن کوٹریل نے مثبت کرکٹ کھیلی اور وہ اس ایونٹ میں ہمارا مثبت پوائنٹ ہیں، بولرز نے تمام میچز میں اپنا کردار اچھے انداز میں نبھایا مگر فیلڈنگ کے شعبے میں ہم بری طرح ناکام رہے۔