Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہر گزرتے دن کے ساتھ ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ میں انھوں نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین بیس ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ویرات کوہلی نے 417 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 453 اننگز میں انجام دیا تھا۔ وہ اب تک ون ڈے کرکٹ میں 11,159 رنز بنا چکے ہیں جس میں 41 سینچریاں بھی شامل ہیں۔
ویرات کوہلی نے 77 ٹیسٹ میچوں میں 25 سینچریوں کی مدد سے 6,613 رنز بنا رکھے رہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں بھی ان کا ریکارڈ شاندار ہے اور انھوں نے 67 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 50 کی اوسط سے 2,263 رنز اسکور کیے ہیں۔ ویرات کوہلی اس ورلڈکپ میں شاندار فارم میں تو نظر آ رہے ہیں مگر اب تک سینچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔