Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کیلئے بھارت جان بوجھ کر بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اور میچ ہار جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک ٹورنامنٹ میں اپنے چھ میچز کھیلے ہیں اور وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کیخلاف بھارت ایسا کھیلے گا کہ واردات کا پتہ ہی نہیں چلے گا۔ باسط علی نے انکشاف کیا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ جان بوجھ کر پاکستان سے ہارا تھا تاکہ وہ اپنا سیمی فائنل اپنے ملک میں کھیل سکے۔ بھارت کے بقیہ میچز انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف ہیں۔