Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارتی ٹیم نے انگلینڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ ورلڈکپ میں نمبرون پوزیشن کے ساتھ شریک ہونے والی انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ میں تین شکستیں ہو چکی ہیں۔
انگلینڈ کو پہلے پاکستان، پھر سری لنکا اور اس کے بعد آسٹریلیا نے بھی شکست سے دوچار کیا جس وجہ سے ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
بھارتی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور انگلش ٹیم ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ اگلے میچز میں فتوحات سمیٹ کر پھر سے پہلے نمبر پر آ سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، ساؤتھ افریقہ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہے۔