Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر آفتاب عالم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بعد ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹیم میں سید احمد شیرزاد کو انگلینڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ شیرزاد اپنی قومی ٹیم کو پاکستان کے خلاف میچ سے قبل جوائن کر لیں گے۔ آفتاب عالم کو آئی سی سی اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث واپس افغانستان بھیج دیا گیا ہے۔
آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹیم میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے تاہم آفتاب عالم کی جانب سے ہونے والی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ واضح رہے کہ افغانستان نے ورلڈکپ میں اب تک ایک میچ میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری پوزیشن انہی کی ہے۔ افغانستان اپنا اگلا میچ پاکستان کے خلاف لیڈز میں کھیلے گا۔