بھارتی میڈیا نے پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر کرنے کے فارمولے بنانا شروع کر دیے اور عالمی کپ کے سیمی فائنل مرحلے سے پہلے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ بنائی ہے جس میں بتایا گیا کہ کس طرح پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کو باہر کرنا ہے تو انگلینڈ اپنے دونوں بقیہ میچز میں کامیابی حاصل کرے۔ نیوزی لینڈ اپنے بقیہ دو میچز میں سے ایک ہارے اور ایک جیت جائے۔ دوسری صورت میں سری لنکا اپنے دونوں میچز جیت جائے اور انگلینڈ اپنے ایک میچ میں کامیابی حاصل کر لے تو پاکستان سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہو سکتا ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کو باہر کرنے کے لیے جان بوجھ کر بھی میچ ہار سکتا ہے۔