Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقی کرکٹر جے پی ڈومینی نے ورلڈکپ 2019 میں ناقص کارکردگی پر اپنے فینز سے معافی مانگ لی ہے۔ ساؤتھ افریقی ٹیم اپنے 8 میچز میں صرف افغانستان اور سری لنکا کو ہی شکست سے دوچار کر سکی جبکہ میگا ایونٹ میں ان کا سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
جے پی ڈومینی نے خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت ہی برا کھیلے جس سے یقینا فینز کو مایوسی ہوئی ہو گی اور ہم بھی ایسی کارکردگی پر شرمندہ ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ہم پچاس سے ساٹھ ملین افراد کی نمائندگی کر رہے تھے اور اس طرح کی کارکردگی پر ہمیں خود شرم محسوس ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز، مینجمنٹ اور کوچز کو اس ناکامی کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ کے بعد ساؤتھ افریقی کوچ اوٹس گبسن کو عہدے سے برطرف کر دیا جائے گا۔