Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد کئی کرکٹرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ یہ عالمی کپ ان کا آخری ورلڈکپ ہو گا۔ مشرفی مرتضیٰ کے اس بیان سے تصور کیا جا رہا تھا کہ شاید وہ ورلڈکپ کے فوراََ بعد کرکٹ چھوڑ دیں گے مگر انھوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ابھی وہ مزید کرکٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں۔
بنگلہ دیشی کپتان نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا یہ آخری ورلڈکپ ہے، یہ اعلان اس لیے کیا تاکہ میری فیملی اور میرے فینز آخری بار میگا ایونٹ میں مجھے کھیلتا دیکھیں۔ مشرفی مرتضیٰ نے مزید بتایا کہ اگر بورڈ نے مجھے کرکٹ ختم کرنے کی ہدایات دی ہوتیں تو میں ضرور اس بارے میں سوچتا مگر بورڈ نے ابھی تک ایسا کچھ نہیں کہا۔