ورلڈکپ مہم کے دوران جہاں ڈھیروں شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے محبت کا اظہار کیا وہیں ایک ننھا بچہ بھی سرفراز کا مداح نکلا۔ ننھے آحل کے والد اور فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں آحل نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، کیا آپ بھی سپورٹ کرتے ہیں؟ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ آحل کے اس ویڈیو پیغام کا جواب کپتان سرفراز احمد نے بھی ویڈیو کے ذریعے دیا جس میں انھوں نے کہا کہ آحل بابا پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کا بےحد شکریہ اور ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔