Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے دورے پر آنے والے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔ جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی شرٹ افغان صدر کو پیش کی۔
افغان صدر نے کھیلوں سے محبت کے اظہار کے طور پر بطور خصوصی تحفہ پیش کی گئی پشاور زلمی کی شرٹ بھی پہنی جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر افغان صدر اور جاوید آفریدی نے کرکٹ کی بہتری پر بات کی۔ افغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز امن کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہو گی۔ اشرف غنی نے جاوید آفریدی سے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جلد ہی سیریز ہونی چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے پی ایس ایل کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔