گزشتہ روز ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا، میچ کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کا جھنڈ اسٹیڈیم میں داخل ہو گیا جس وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔ شہد کی مکھیوں کا جھنڈ جیسے ہی میدان میں داخل ہوا تو گراؤنڈر میں موجود امپائرز سمیت تمام کھلاڑی لیٹ گئے۔ جیسے ہی شہد کی مکھیاں میدان سے باہر گئیں تو کھیل کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میچ کے دوران اتنی تعداد میں شہد کی مکھیاں میدان میں داخل ہوئیں ہوں۔ دو سال قبل ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کے میچ کے دوران جوہانسبرگ میں شہد کی مکھیوں نے میدان میں دھاوا بول دیا تھا۔