Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈوئن پریٹوریس نے سری لنکا کیخلاف ورلڈکپ 2019 کا اپنا دوسرا میچ کھیلا اور سری لنکن ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ ڈوئن پریٹوریس میں اپنے 10 اوورز میں 25 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کوشال پریرا، اویسکا فرنینڈو اور کوشال مینڈس ان کی تباہ کن بولنگ کا شکار بنے۔ یاد رہے انگلینڈ کیخلاف ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں پریٹوریس کو موقع دیا گیا تھا مگر فاسٹ بولر کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
سو رنز کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کے چار کھلاڑی آؤٹ چکے تھے جس کے بعد سری لنکن ٹیم سنبھل نہ سکی اور 203 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے 80 اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے 96 رنز کی اننگز کھیلی اور 12.4 اوورز پہلے ہی فتح حاصل کر لی۔ بہترین بولنگ کارکردگی کی بدولت ڈوئن پریٹوریس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔