Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز ٹیم کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ بھارت کے خلاف میچ میں امپائر سے بحث کرنے پر انھیں میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ پہلی اننگز کے 42ویں اوور میں امپائر نے کارلوس بریتھویٹ کی گیند کو وائیڈ بال قرار دیا جس پر انھوں نے امپائر سے بحث کی اور امپائر پر دباؤ ڈالا کہ وہ بال وائیڈ نہیں تھی۔
امپائر ریچرڈ کیٹل برا کی شکایت پر کارلوس بریتھویٹ کو جرمانہ کیا گیا۔ آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ نے جرمانہ قبول کر لیا جس کے بعد مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔ آن فیلڈ امپائر سے الجھنے پر انھیں ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف ورلڈکپ میچ میں بھی بریتھویٹ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔