Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ نے جاتے جاتے سری لنکا کو شکست دے کر مشکل میں ڈال دیا۔ ساؤتھ افریقہ پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہو چکا ہے مگر ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں ناکامی کے بعد سری لنکن ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سری لنکا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی جبکہ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہو گا۔
سری لنکا کی سیمی فائنل میں جگہ اس صورت میں بن سکتی ہے کہ انگلینڈ اپنے دونوں بقیہ میچوں میں ہارے، بنگلہ دیش اور پاکستان اپنے بقیہ دو، دو میچز میں سے صرف ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کریں۔
سری لنکا کو اگر ایک بھی شکست ہوئی تو ورلڈکپ 2019 میں ان کا سفر ختم ہو جائے گا۔ سری لنکا کو اپنے آخری دو میچز ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف کھیلنے ہیں۔