Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور انگلینڈ ورلڈکپ کے اہم میچ میں اتوار کو برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت اور انگلینڈ کے ون ڈے میں اعدادوشمار پر نظر ڈالی جائے تو بھارت کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 99 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں اور اتوار کو ان میچوں کی سینچری مکمل ہو جائے گی۔
اب تک کھیلے گئے ننانوے میچز میں بھارت 53 اور انگلینڈ 41 میں فتحیاب ہو سکا ہے۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت سات مرتبہ آمنے سامنے ہوئے اور دونوں ٹیموں نے تین، تین میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔
انگلینڈ نے بھارت کے خلاف آخری کامیابی 1992 کے ورلڈکپ میں حاصل کی تھی۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے میچز میں ہوم ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔ انگلینڈ میں دونوں ٹیمیں 41 مرتبہ ٹکرائیں، 21 میں انگلینڈ اور 16 میں بھارت نے فتح سمیٹی۔