انگلینڈ نے بھارت کے خلاف میچ سے پہلے ہی رونا دھونا شروع دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے برمنگھم کی پچ پر تشویش کا اظہار کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں برمنگھم کے میدان پر آمنے سامنے ہوئیں اور اس گراؤنڈ کی پچ پر اسپنرز کو کافی مدد ملی۔ بھارت کا اسپن بولنگ کا شعبہ کافی مضبوط ہے جس وجہ سے انگلینڈ نے اس پچ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انگلینڈ کا موقف ہے کہ اس پر 4.05 ڈگری ٹرن موجود ہے اور اس سے مخالف ٹیم بھارت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ انگلینڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ نئی پچ پر کروایا جائے تاکہ توازن برقرار رکھا جا سکے۔ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار کو ٹکرائیں گی۔ اس میچ میں شکست انگلش ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر اور پاکستان کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلانے میں مدد دے سکتی ہے۔