پاکستان ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی کوچنگ کی پیشکش کر دی۔ اپنے ایک وڈیو پیغام میں عبدالرزاق نے کہا کہ انھوں نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کے میچ میں ہاردک پانڈیا کو پہلی مرتبہ بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے ان میں کافی خامیاں نظر آئیں۔
سابق کرکٹر نے بھارتی بورڈ سے کہا کہ وہ دو ہفتوں میں ہاردک پانڈیا کی خامیاں دور کر کے انھیں نمبرون آل راؤنڈر بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ یو اے ای میں ہاردک پانڈیا کی ٹریننگ کر سکتے ہیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ نے ویڈیو پر عبدالرزاق کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا کو اچھا آل راؤنڈر بنانے کے بجائے آپ کو فہیم اشرف کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔