Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ناکام ہونے کے بعد ڈراپ ہونے والے حارث سہیل نے ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ وننگ اننگز کھیلیں۔ حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم سے باہر نہیں ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں تاہم فٹنس مسائل ہمیشہ سے رہے ہیں جس پر اب کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق سے میرا موازنہ نہ کیا جائے۔
حارث سہیل نے مزید کہا کہ میری توجہ صرف کھیل پر مرکوز ہے اس لیے صرف کھیلنے دیا جائے۔ حارث سہیل نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 89 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 68 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔