Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کے اہم ترین میچ سے پہلے سابق انگلش اور موجودہ کرکٹرز میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔ انگلینڈ کو ورلڈکپ میں پاکستان، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف شکست ہوئی تو سابق کرکٹرز نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جونی بیئرسٹو نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ہماری ناکامی کا انتظار کر رہے تھے وہ نہیں چاہتے کہ ہم جیتیں تاکہ وہ ہمیں تنقید کا نشانہ بنا سکیں، یہ انگلینڈ کے ہر کھیل میں ہوتا ہے۔
اس کا جواب دیتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کہ جونی بیئرسٹو غلط ہیں، اس انگلش ٹیم کو جتنی سپورٹ ملی ہے ماضی میں کسی کو نہیں ملی۔ انھوں نے جونی بیئرسٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی ٹیم نے مایوس کیا ہے، اپنے ذہن سے منفی چیزیں نکالیں اور جا کر میدان میں دو میچز جیتیں۔