Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ورلڈکپ 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں روس ٹیلر کے ڈراپ ہونے والے کیچز کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا۔ عبدالرازق نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شعیب اختر کی بولنگ پر کامران اکمل نے جان بوجھ کر روس ٹیلر کے کیچز چھوڑے تھے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ اس وقت ٹیم میں اختلافات تھے، اس میچ میں مجھے آخری اوور دے دیا گیا تھا جبکہ میں نے پچھلے کئی برسوں سے آخر میں بولنگ نہیں کی تھی۔ عبدالرزاق کو اس آخری اوور میں 19 رنز پڑے تھے جبکہ انھوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
شعیب اختر کی بولنگ پر روس ٹیلر کے کیچز صفر اور آٹھ رنز پر چھوڑے گئے تھے جس کے بعد انھوں ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ میں 110 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ روس ٹیلر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔