Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے 2011 کے عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے جان بوجھ کر روس ٹیلر کے کیچز ڈراپ کیے تھے کیونکہ اس وقت ٹیم میں اختلافات چل رہے تھے۔
کامران اکمل نے خود پر لگنے والے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پر بیٹھ کر آپ اس کھلاڑی پر من گھڑت الزامات کیسے لگا سکتے ہیں جس نے آپ کے ساتھ 12-10 سال کرکٹ کھیلی ہو، نہ میری ایسی سوچ ہے اور نہ میں ایسا سوچ سکتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ عبدالرزاق نے بہت نامناسب حرکت کی ہے اور میں اپنے سینیئرز کی عزت کرتا ہوں۔ کامران اکمل نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ مشاورت کے بعد قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عبدالرزاق غلط الزام پر معافی مانگیں۔