Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں ساؤتھ افریقہ کا سفر ختم ہو چکا ہے لیکن انھوں نے میگا ایونٹ میں دوسری فتح سری لنکا کے خلاف حاصل کی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ساؤتھ افریقہ نے مطلوبہ ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 37.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ہم نے یہ فتح حاصل کرنے میں بہت دیر لگا دی، یہ ہمارے لیے اچھا میچ تھا اور ہماری ٹیم نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری اس کامیابی کی بنیاد بولرز نے رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فتح سے خوشگواری محسوس ہو رہی ہے لیکن اس کی زیادہ اہمیت نہیں ہے کیونکہ یہ کامیابی دیر سے ملی۔ فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہماری بیٹنگ مایوس کن رہی لیکن آج ہاشم آملہ اور میرے درمیان اچھی پارٹنرشپ لگی۔