Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے سابق کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ 2008 میں لے لی تھی لیکن اس کے بعد سے وہ مسلسل کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے۔ مارکس ٹریسکوتھک نے اب اعلان کیا ہے کہ رواں کاؤنٹی سیزن کے اختتام پر وہ کرکٹ سے مکمل طور پر الگ ہو جائیں گے۔
مارکس ٹریسکوتھک نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ کے 27 سال بہت شاندار تھے اور میں نے ہر ایک منٹ سے محبت کی۔ انھوں نے کہا کہ ہر چیز کو ختم ہونا ہے اور اب میرے کرکٹ کیریئر کے ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے۔
سمرسیٹ کاؤنٹی میں مارکس ٹریسکوتھک کے ساتھ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں جو ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا۔ انھوں نے کہا ہر چیز کے لیے مارکس ٹریسکوتھک کا شکریہ بھی ادا کیا۔