انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کل بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی پلئینگ الیون میں شامل ہوں گے۔ جیسن روئے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ اس کے بعد وہ افغانستان، سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ جیسن روئے کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے جیمز ونس نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جیمز ونس نے افغانستان کے خلاف 26، سری لنکا کے خلاف 14 اور آسٹریلیا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو دونوں میچز میں فتح درکار ہے۔ انگلش ٹیم کل بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ سے اس کا مقابلہ 3 جولائی کو ہو گا۔