Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دی مگر پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے میچ کے بعد رمیز راجہ نے سوال کیا کہ آپ نے اتنے آسان ہدف کو مشکل بنا لیا اس کی کیا وجہ ہے؟
سرفراز احمد نے ملبہ پچ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وکٹ مشکل ہوتی چلی جا رہی تھی مگر پھر بھی بابر اعظم اور امام الحق نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔ انھوں نے کہا کہ عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے جس طرح پریشر میں کھیلا وہ قابلِ تعریف ہے۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور ہم میچ ٹو میچ پلاننگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔