Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں ورلڈکپ میں محمد عامر اور وہاب ریاض تو وکٹیں اڑا رہے ہیں اور میگا ایونٹ کے اہم میچوں میں شاہین شاہ آفریدی بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں جو یقینی طور پر پاکستان ٹیم کے لیے نیک شگون ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ وننگ اسپیل کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں لی تھیں۔
انھوں نے افغانستان کے خلاف بھی زبردست بولنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں 47 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں شاہین شاہ آفریدی ایک میچ میں چار وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر بولر بن گئے ہیں۔
نوجوان فاسٹ بولر ورلڈکپ کے چار میچوں میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھا چکے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آفریدیوں کی پرفارمنس ہمیشہ ہی ٹیم کے کام آتی ہے۔