Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ میں بابر اعظم کا بلا رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ وہ آئی سی سی ورلڈکپ میں 350 یا اس سے زائد رنز بنانے والے صرف چوتھے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ یہ اعزاز انھوں نے افغانستان کے خلاف میچ میں حاصل کیا اور اس میچ میں انھوں نے 45 رنز اسکور کیے۔
بابر اعظم رواں ورلڈکپ کے 8 میچز میں 378 رنز بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم سے پہلے سعید انور نے ورلڈکپ 1999 میں 368، مصباح الحق نے 2015 میں 350 اور رمیز راجا نے 1992 میں 349 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی طرف سے ایک ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد کو حاصل ہے جنھوں نے 1992 میں 437 رنز اسکور کیے تھے۔ بابر اعظم کے پاس جاوید میانداد کے ریکارڈ تک پہنچنے کے لیے ورلڈکپ 2019 میں کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ تین میچز باقی ہیں۔