Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں وہاب ریاض کی زبردست فارم کا سلسلہ جاری ہے اور اب انھوں نے عالمی ایونٹس میں عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ وہاب ریاض نے افغانستان کے خلاف میچ میں 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
تین ورلڈکپ میں وہاب ریاض کی وکٹوں کی تعداد 34 ہو گئی۔ عمران خان نے 28 میچوں میں 34 وکٹیں لیں جبکہ وہاب ریاض نے 19ویں میچ میں ہی یہ کارنامہ انجام دے دیا۔
اگلے میچ میں وہ مزید ایک وکٹ لے کر عمران خان کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 55 وکٹیں لینے کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض ورلڈکپ کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔ انھیں بعد میں ٹیم میں جگہ ملی اور وہ اب تک سات میچز میں دس وکٹیں لے چکے ہیں۔