Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ شرکت کی لیکن پاکستانیوں کے دل نہ ٹوٹنے دیے۔ میدان میں بولنگ کے لیے اترے تو وہاب ریاض نے بیٹسمینوں کو پریشان کیے رکھا۔ انھوں نے آٹھ اوورز میں 29 رنز دے کر دو اہم وکٹیں لیں اور افغانستان کو کم ہدف تک محدود کر دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ میں بھی پاکستان کو وہاب ریاض کی ضرورت پڑ گئی۔
فاسٹ بولر نے یہاں بھی قوم کو مایوس نہیں کیا اور اہم ترین 15 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں حصہ ڈالا۔ وہاب ریاض نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور ایک چوکا شامل تھا۔ وہاب ریاض کی جانب سے راشد خان کو لگائے گئے چھکے نے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ میچ سے پہلے مجھ سے انجری کے بارے میں پوچھا گیا اور میچ کھیلنے کا فیصلہ مجھ پر چھوڑا گیا، میں نے فیصلہ کیا کہ کھیلوں اور تکلیف برداشت کروں گا۔ وہاب ریاض نے مزید بتایا کہ جب وہ بیٹنگ کے لیے گئے تو بہت تکلیف میں تھے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہم میچ جیت گئے۔