Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی ورلڈکپ میں ناکامیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ وہ ورلڈکپ کے 8 میچوں میں صرف ایک نصف سینچری ہی اسکور کر سکے ہیں اور افغانستان کے خلاف بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف فخر زمان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کے خلاف 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کے خلاف بھی وہ صفر کی خفت کا شکار ہوئے اور بھارت کے خلاف میگا ایونٹ کی پہلی نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کے 62 رنز ٹیم کے کام نہ آ سکے۔ انھوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف 44 اور نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 9 رنز بنائے۔
ٹاپ آرڈر میں فخر زمان کی مسلسل ناکامی کے باعث پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور افغانستان کے 228 رنز کا ہدف بھی پاکستان مشکل سے ہی عبور کر پایا۔