Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کے شائقین کرکٹ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ کرکٹ کے میدان کو جنگ کا میدان سمجھ لیا۔ جہاں کم پاکستانی دیکھے وہاں ان پر حملہ کر دیا۔ لیڈز میں میچ کی ابتداء سے ہی افغانی فینز کے حملے جاری رہے۔ افغان فینز جہاں اکثریت میں تھے وہاں انھوں نے پاکستانی فینز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسٹینڈز میں بھی فینز کے درمیان ہاتھا پائی ہوتی رہی۔
کچھ فینز نے میچ کے بعد گراؤنڈ میں گھس کر پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش کی مگر سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں پکڑ لیا۔ کپتان سرفراز احمد اپنے فینز سے ملنے گئے تو وہاں بھی سرفراز پر حملے کی کوشش کی گئی۔ میچ کے بعد اور میچ کے درمیان کئی افغان سپورٹرز کو گرفتار کیا گیا۔
افغان فینز کے برعکس پاکستانی محبت بانٹتے رہے۔ اکثریت میں ہونے کے باوجود کہیں کسی پر حملہ نہیں کیا۔ افغان کھلاڑی راشد خان میچ کے بعد باہر آئے تو پاکستان فینز نے انھیں پی ایس ایل کھیلنے کی دعوت دی۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔