Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کے خلاف پاکستان ٹیم کو آسان ہدف ملا تو شاہینوں نے اسے بھی مشکل ترین بنا دیا۔ فخر زمان پہلے اوور میں صفر کی خفت کا شکار ہوئے تو امام الحق اور بابر اعظم اسکور کو 72 تک لے گئے۔
اس کے بعد امام الحق کو نا جانے کیا سوجی کے وکٹ سے آگے نکل کر گیند لیڈز سے باہر پھینکنے کی کوشش کی مگر خود ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم نے بھی وکٹ چھوڑ کر غیرضروری سویپ کھیلی اور بولڈ ہو گئے۔
حفیظ نے روایت برقرار رکھی اور غیرذمہ دارانہ شاٹ کھل کر پوائنٹ پر کھڑے فیلڈر کے ہاتھوں میں کیچ تھما دیا۔ کپتان کو جس وقت ذمہ داری دکھانے کی ضرورت تھی وہاں وہ غیرضروری دو رنز لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے میچ میں پاکستان کی عزت بچا لی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے پہلے بیٹسمینوں کو یہ غلطیاں دور کرنا ہوں گی۔