Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کی ٹیم کرکٹ کھیلنا تو سیکھ گئی ہے مگر ابھی اتنا آگے نہیں پہنچی کہ اپنے استاد کو شکست دے سکے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسد اللہ کو یہ بات اب اچھی طرح سمجھ آ گئی ہو گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسد اللہ نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان کی ٹیم سے کافی بہتر ہے اور اگر پاکستان کو تکنیکی بنیادوں پر کسی مدد یا کوچنگ کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کر لے۔
لیڈز کے میدان پر پاکستان ٹیم افغاستان کے مدمقابل ہوئی تو شاہینوں نے کل کے بچوں کی ساری اکڑ نکال دی۔ پہلے بولنگ میں افغان ٹیم کو کم ہدف پر محدود کیا۔ اس کے بعد آل راؤنڈرز اور بولرز نے افغان ٹیم کے خلاف پاکستان کو فتح دلا دی۔ دعویٰ کرنے والے افغان بورڈ کے سی ای او کا میچ کے بعد کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
افغان بورڈ کے سی ای او کے بیان پر اتنا جواب ہی کافی ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور افغان ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔ ورلڈکپ میں اسے ابھی تک ایک بھی کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔