Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 6 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے 6 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے تیزترین بیٹسمین ہیں جبکہ عالمی سطح پر ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کے بعد 6 ہزار رنز بنانے والے تیسرے تیزترین بیٹسمین ہیں۔ انھوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 40 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔
کین ولیمسن نے 139 اننگز میں اپنے 6 ہزار رنز مکمل کیے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے 6 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے صرف چھٹے بیٹسمین ہیں۔ رواں ورلڈکپ میں بھی کین ولیمسن کی کارکردگی بہت شاندار رہی ہے۔
انھوں نے 6 اننگز میں دو سینچریوں اور تین نصف سینچریوں کی بدولت 454 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 113.50 کی اوسط سے رنز بھی کین ولیمسن نے بنائے ہیں۔