Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ نے رواں سال ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 1,000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ عثمان خواجہ نے 2019 میں اب تک 21 میچز کھیلے ہیں جہاں انھوں نے 50.52 کی اوسط سے 1,067 رنز بنائے ہیں۔
عثمان خواجہ نے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف یہ سنگ میل عبور کیا جہاں انھوں نے دباؤ میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
رواں سال میں عثمان خواجہ ون ڈے کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے اب تک 21 میچوں میں سب زیادہ 1,138 رنز اسکور کیے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم بھی 2019 میں زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔ بابر اعظم نے 17 اننگز میں 56.66 کی اوسط سے 850 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی پانچ نصف سینچریاں اور دو سینچریاں بھی شامل ہیں۔