Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2019 میں فیلڈنگ کے شعبے میں بہت مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم نہ صرف رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ کیچ چھوڑنے والی ٹیم ہے بلکہ رنز بچانے میں بھی فیلڈرز کا کوئی کردار نظر نہیں آ رہا۔
ورلڈکپ 2019 میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کر کے رنز بچانے والے فیلڈرز پر نظر ڈالی جائے تو ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹرل ٹاپ پر ہیں جنہوں نے سات میچوں میں اپنی بہترین فیلڈنگ سے 37 رنز بچائیں ہیں۔
گلین میکسویل میگا ایونٹ میں اب تک دوسرے عمدہ فیلڈر رہے ہیں جنہوں نے 31 رنز روکے۔ اسی طرح مارٹن گپٹل، اسورو اوڈانا، اور کارلوس بریتھویٹ بھی اس ٹاپ فیلڈرز کی فہرست میں شامل ہیں مگر کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا اس فہرست میں نام شامل نہیں۔ حیران کن طور پر بھارت جیسی بہترین فیلڈنگ سائیڈ کا ایک کھلاڑی بھی ورلڈکپ 2019 کے ٹاپ فیلڈرز میں شامل نہیں۔